اگرچہ سیف علی خان اور کرینہ کپورکی شادی کی تاریخ طے ہو گئی ہے تاہم افواہ ساز ابھی بھی اس پریمی جوڑے کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے ہوئے ہیں.
اس مقصد کے لیے وہ دونوں کے درمیان اختلافات کا بیچ بونے اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتے رہتے ہیں.پہلے کہا گیا کہ سیف علی خان دیپیکا میں دلچسبی لے رہے جن کے ساتھ وہ سب سے ذیادہ فلمیں کر چکے ہیں.اوراب ایک تازہ خبر یہ سامنے آئی ہے کہ کرینہ کو سیف علی خان کا بپاشا باسو کے ساتھ کام کرنا بالکل پسند نہیں اور اس حوالے سے وہ عدم تحفظ کا شکار ہیں.اس کے ساتھ یہ بھی اطلاع سامنے آئی کے بے بو اپنے ہونے والے شوپر کے ساتھ ریس ٹو کی شوٹنگ کے لیے خود بھی ترکی جانے والی ہیں.
جب ان سب خبروں پر کیا گیا کرینہ کپور سے سوال،تو ایکٹریس نے ساری بات ہنسی میں اڑا دی ،کہتی ہیں شک کی ان کی دل میں کوئی جگہ نہیں.ان کا کہنا تھا کہ وہ ترکی محض اس لیے جانا چاہتی ہیںتاکہ سیف علی خان کے ساتھ اچھا وقت گزار سکیں.بے بو کہتی ہیں کہ انھوں نے توخود سیف سے کہا ہےکہ وہ ہر ایک کے ساتھ کام کرنے کے لیے آزاد ہیں بالکل اسی طرح جیسے وہ خود کسی کے ساتھ بھی کام کرنے کے لیے آزاد ہیں.
No comments:
Post a Comment