لاہورہائي کورٹ نے عدالتي حکم کے باوجود ايوان صدر ميں سياسي سرگرمياں بند نہ کرنے پر نسپل سيکرٹري کے ذريعے صدر زرداری کونوٹس جاري کردئيےہیں.
درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کے روبرو موقف اختیارکیاکہ عدالتی حکم کے باوجود صدر پاکستان نے ایک عہدہ نہیں چھوڑا اور ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لہذا عدالت کاروائی کرے.اس پر چيف جسٹس عمر عطابنديال نے قرار دیا کہ صدر قابل احترام ضرورہيں،انہیں نوٹسز جاری نہیں کرسکتے مگراس کاہرگز يہ مطلب نہيں کہ وہ آئين اورعدالتي احکامات کااحترام نہ کريں. عدالت نے ايوان صدر ميں سياسي سرگرمياں روکنے کي توقع ظاہر کي تھي ليکن صدر نے اس پر عمل نہيں کيا.چيف جسٹس عمرعطابنديال نےکہا کہ توہين عدالت کي درخواستوں ميں اہم آئيني اورقانوني نکات اٹھائے گئے ہيں لہذاضروري ہے کہ اس کي سماعت کيلئے بڑابنچ تشکيل دياجائے.بعد ازاں عدالت نے کارروائي 27جون تک ملتوي کردي جبکہ آئندہ لارجر بینچ کیس کی سماعت کرئے گا.
No comments:
Post a Comment