Thursday, 21 June 2012

شاہد کپورنے پرابھو دیوا کو ہاں کہہ دی


ابھی ذیادہ عرصہ نہیں گزرا جب ہدایت کار پرابھو دیوا اپنی فلم 'وانٹڈ " کے لیے شاہد کپور کے پیچھے مارے مارے پھر رہےتو مگرشاشا تھے کہ ہاتھ ہی نہیں آتے تھے.
پرابھو نے ہمت نہیں ہاری اور بالاخر اپنے نئے پروجیکٹ 'نمک" کے لیے شاہد کپور کی رضامندی حاصل کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے.دراصل ہدایات کا ر شاہد کپور کی فلم "کمینے" میں  زبردست پرفارمنس سے کافی متاثر تھے  اس لیے انھوں نے شاشا کا پیچھا اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک کہ انھوں نے ہاں نہیں کردی.

پرابھو دیوا کا یہ خواب حقیقت میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب کے دوران پورا ہوا.سنگاپور میں ہونے والے ایونٹ میں شاہد کپور میزبانی کے فرائض سرا نجام دے رہے تھے جبکہ پرابھو چیف رقص انسٹریکٹر کی حثیت سے پروگرام میں مدعو تھے.پرابھونے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہد سے اپنی خواہش کا اظہارکردیا جسے شاشا نے پورا کرنے کا وعدہ بھی کرلیا. اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ نمک کامیاب ہوگی یا ناکام، مگر ایک بات طے ہے،وہ یہ کہ  شائقین اس فلم میں زبردست ڈانس پرفامنس کا نظارہ ضرور کر سکیں گے .کیونکہ شاہد کپور ہیں رقص کے بادشاہ  تو پرابھو دیوا بھی ڈانس کے گرو مانے جاتے ہیں.

No comments:

Post a Comment