جیا بچن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اکثر میڈیا سے شوبز اور سیاست پہ تلخ لہجے میں بات کرتی ہیں لیکن شکر گزار ہونا پڑے گا ہمیں ان کی پوتی آرادھیا کا کہ جو اپنی دادی کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئی ہیں.
لندن میں ایک ریڈیو سٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے جیا بچن پوتی سے اپنی محبت اور اس کے متعلق بات کرتے ہوئے جوش و جذبے کو نہ چھپا سکیں.ان کا کہنا تھا کہ ان کی پوتی بالکل اپنے والدین کی طرح ہے جو اب تیزی سے بڑی ہو رہی ہے.انھوں نے اپنی بہو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ذیادہ خیال رکھنےوالی ماں ہے اور آرادھیا کے بارے میں بعض اوقات کچھ ذیادہ ہی فکر مند ہو جاتی ہے.ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پوتی کو سٹرابری کہہ کر بلاتی ہیں کیونکہ وہ پیدائش کے وقت بالکل ایسی ہی تھی.جیا بچن نے کہا کہ اب نھنی آرادھیا نے چلنا شروع کردیا ہے جو ان سب کے لیے بڑا خاص ہے.
No comments:
Post a Comment