سلمان خان کے چاہنے والوں کی لیے خوشخبری ہے اور وہ یہ ،کہ ان کے پسندیدہ ہیرو پوری طرح صحت مند ہیں اورخبروں کے برعکس ایکشن فلموں میں کام جاری رکھیں گے.
سلمان خان کے بارے میں کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ انہیں اعصابی کمزوری کی وجہ ڈاکٹروں نے ایکش سین فلم بند کرانے سے روک دیا ہے.سلوبھائی کی فیملی بھی اس خبر پر پریشان ہو گئی تھی اور ان کے بھائی ارباز خان انھیں ہر ممکن طریقے ایکشن سے دور رکھنے کی کوششوں میں مصروف تھے.خبر میں یہاں تک کہا گیا تھا کہ ایک معمولی سا پنچ بھی سلمان خان کی صحت کو کافی نقصان پہنچا سکتا ہے.مگر سلمان خان کو جاننے والوں کو خوب پتہ تھا کہ من موجی دبنگ خان دوسروں کے مشورے کو کتنی وقعت دیتے ہیں.اسی لیے اب سلمان خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیماری کی خبروں کو ہنسی میں اڑا تے ہوئے کہا کہ لگتا ہے مشورے دینے والے کو ان سے بھی ذیادہ درد محسوس ہو رہا ہے.سلمان نے کہا کہ وہ ایکشن سینز کے لیے بالکل فٹ ہیں اور اب بھی دبنگ ٹو میں ایسا ہی کردار ادا کررہے ہیں.

No comments:
Post a Comment