آج کل بالی ووڈ میںتمام ایکٹریسز کی ایک ہی خواہش سب پر بھاری ہے اور وہ یہ کہ کوئی آیٹم سانگ مل جائے اور پھر شہرت کا ستارہ چمک اٹھے.لیکن آپ کو یہ سن کر یقینا حیرت ہوگی کہ "چکنی چمیلی" اور "شیلا کی جوانی" جیسے ہٹ آئیٹم نمبر کرنے والی کترینہ کیف نے آئٹم سانگ میں عدم دلچسبی ظاہر کردی ہے.
بالی ووڈ اداکارہ آج کل لندن میں یش چوپڑا کی فلم شوٹ کرنے میںمصروف ہیں.جہاں انھوں نے یہ کہہ کرسب کو حیران کردیا کہ وہ فی الحال کسی گانے پر سولو ڈانس پر فارمنس دینے کا ارادہ نہیں رکھتی ہیں.چکنی چمیلی کہتی ہیں کہ ان کے آئیٹم نمبرز کو جس طرح سے ملی پزیرائی اس پر وہ خوش تو بہت ہیں تاہم سردست مزید آئیٹم نمبر کرنے کے موڈ میں نہیں ہیں.شیلا کی جوانی گرل نے کہا کہ فی الوقت ان کی پوری توجہ تین فلموں کی شوٹنگ پر ہےتاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستقبل میں وہ آئیٹم نمبر کے حوالے سے غور کریں گی.
.
No comments:
Post a Comment