سپریم کورٹ نے حج کرپشن کیس میں تحقیقات کے لیے واپس نہ آنے والے آئی جی گلگت بلتستان حسین اصغر کو معطل کر کے ان کے خلاف کاروائی کا حکم دیا ہے.
حج کرپشن کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حسین اصغر اگر عدالتی احکامات پر عمل نہیں کرتے تو ان کی تنخواہ بند کردی جائے۔ چیف جسٹس نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ حسین اصغر عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے، کیا وہ وزیرإعظم سے بڑے ہیں? ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا بلانے کے باوجود حیسن اصغر نہیں آئے۔ اس پر عدالت نے حکم دیا کہ حسین اصغر کو آئی جی گلگت بلتستان کے عہدے سے معطل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

No comments:
Post a Comment