Tuesday, 26 June 2012

کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کو صبر کا پھل مل گیا


کنگ خان کی اہلیہ گوری خان کو بالآخر صبر کا پھل مل گیا ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے انکی صبر کی عادت کا اقرار کرتے ہوئے اسے بیوی کی سب سے اچھی بات قرار دیا ہے.
 

شاہ رخ خان اور گوری کی شادی انیس اکانوے میں  ہوئی تھی اور تب سے اب تک انہیں بالی ووڈ  کی کامیاب ترین شادی شدہ جوڑی سمجا جاتا ہے.لیکن اب معلوم ہوا کہ اس کامیابی کے پیچھے آخر  رازہے کیا،اور  وہ ہے گوری خان کی صبر کرنے کی عادت جس کا اعتراف خود ان کے شوہر نے بھی کرلیا ہے. اپنے طویل فمی کیریر میں کئی سکینڈلز شاہ رخ خان کے ساتھ رہے اور کئی ایک اداکاراؤں کے ساتھ انہیں منسوب کیا جاتا رہا مگر گوری خان نے  اس دوران کمال درجے کے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا. کچھ عرصہ قبل جب شاہ رخ اور جنگلی بلی یعنی پریانکا چوپڑا کے درمیان کھٹے میٹھے تعلق کی خبریں میڈیا کی زینت بنیں تب بھی  گوری خان کی طرف سے اپنے میاں پر شک کا اظہار نہیں کیا گیا. بلکہ اس سے بھی دو قدم آگے جا تے ہوئے گوری خان  کرن جوہر کی سالگرہ کے موقع پر پریانکا سے دوستانہ انداز میں گپ شپ کرتی پائی گئیں.گوری خان کی ان ہی عادتوں کی وجہ سے انھوں نے شاہ رخ خان کے دل میں گھر کیا ہوا ہے.حال ہی میں جب کنگ خان سے سوشل ویب سائٹ پر ایک مداح نے پوچھا کہ انہیں گوری میں سب سے اچھی بات کیا لگتی ہے تو ان کا برجستہ جواب تھا صبر. ویل کنگ خان جس طرح کے سٹار آپ ہیں اس کو دیکھتے ہوئے تو کہنا پڑے گا کہ آپ کی بیوی کو صبر تو کرنا ہی پڑے گا.
.


No comments:

Post a Comment