لاہور کی جیل میں قید بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے بارے میں مسلمان ہونے کا دعوی مسترد کردیا ہے.
بھارتی میڈیا سے بات چیت میں سربجیت کی بہن دلبیر کور کا کہنا تھا کہ اس کا بھائی سکھ تھا ،سکھ ہے اور سکھ رہے گا.دلبیر نے کہا کہ سربجيت نے جيل ميں بھي سکھ گرو کي تصاوير رکھي ہوئي ہيں اور وہ مذہبي کتابيں بھي پڑھتا ہے. .
اس سے قبل ایک بھارتی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئےحال ہی میں کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والے بھارتی شہری سرجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ سربجیت اور کرپال سنگھ مسلمان ہو چکے ہیں.سرجیت نے کہا سربجیت سنگھ کا اسلامی نام سرفراز جبکہ کرپال سنگھ کا نام محمد دین ہے.سرجیت نے کہا کہ شاید دونوں بھارتی قیدیوں نے رہائی کی امید پر اسلام قبول کیا ہے تاہم انہیں رہا نہیں کیا گیا.سرجیت کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے رحم کی توقع نہیں کی جاسکتی.ان کا مزید کہنا تھا کہ سربجیت سنگھ دہشت گرد ہے اور دہشت گردوں کو نہ تو پاکستان رہا کرتا ہےا ور نہ ہی بھارت نے کبھی ایسا کیا.

No comments:
Post a Comment