پيپلز پارٹي کي رہنماء ناہيد خان اور انکے شوہر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ ان کی وفائیں گڑھي خدا بخش میں موجود دو قبروں کے ساتھ ہیں.
الحمرا ہال لاہور ميں پيپلز پارٹي کے کارکنوں کي جانب سے ديے گئے استقباليہ سے خطاب کرتے ہوئےبے نظیر شہید کے قریبی رفقاء کا کہنا تھا کہ وہ کل بھي پيپلز پارٹي کے ساتھ تھے آج بھي ہيں اور کل بھي رہيں گے. صفدر عباسي نے کہا کہ موجودہ پيپلز پارٹي بدل چکي ہے، اسکي ميراث اقتدار کے ايوان نہيں بلکہ اس ملک کے غريب ،محنت کش اور مزدور تھے،ناہيد خان کا کہنا تھا کہ پارٹي رکنيت معطل کر کے انہيں کوئي پيپلزپارٹي سے نہيں نکال سکتا.
No comments:
Post a Comment