Tuesday, 26 June 2012

سابق وزیر اعظم گیلانی کے اقدامات کو تحفظ دینے والا صدارتی آرڈینینس چیلنج کردیا گیا


سابق وزيراعظم يوسف رضا گيلاني کي جانب سے 26 اپريل کے بعد کيئے گئے اقدامات کو قانون تحفظ دينے والے صدارتي آرڈيننس کو سپريم کورٹ ميں چيلنج کرديا گيا ہے .
درخواست گزارشاہد اورکزئی کي جانب سے  دائر آئيني پٹيشن میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ  صدرمملکت کي طرف سے 24 جون کا جاري آرڈيننس آئین کی خلاف ورزی ہے.درخواست ميں کہاگياہے کہ اس غير آئيني اقدام پر صدر کا مواخذہ بھي کيا جاسکتا ہے.واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے چوبیس جون کو جاری صدارتی آرڈینینس میں واضح طورپرکہا گیا تھا کہ اسے کسی عدالت میںچیلنج نہیں کیا جاسکتا ہے.

No comments:

Post a Comment