Saturday, 23 June 2012

وزیر بجلی سندھ شازیہ مری کے رکن قومی اسمبلی بننے کے امکانات روشن


پیپلز پارٹی نے فوزیہ وہاب کی رحلت کے باعث  خالی ہونے والی خواتین کے لیے مخصوص نشت پر شازیہ مری کو رکن قومی اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے.
شازیہ مری  جو سندھ کی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں اور اس وقت سندھ کابینہ میں اہم ذمہ داری پر ہیں ،انہیں صدر آصف زرداری کے کافی قریب سمجھا جاتا ہے.

صوبائی الیکشن کمیشنر سونوخان بلوچ کے مطابق پیپلز پارٹی کی جانب سے جمع کرائی گئی لسٹ میں شازیہ مری اور منیرہ شکیرہ کا نام سرفہرست ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کی جانب سے وزارت عظمی کے امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے ساتھ ہی صدر زرداری نے شازیہ مری کو صوبائی اسمبلی اور کابینہ سے استعفی کا کہہ دیا تھا.ذرائع نے بتایا کہ قمر زمان کائرہ کے وزیر اعظم بننے کے صورت میں شازیہ مری کو وفاقی وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ ہوچکا تھا تاہم اب انہیں  وفاق میںمیڈیا سے ہی وابستہ کوئی دیگر اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے.

No comments:

Post a Comment