بالی ووڈ کی دنیا میں فلم میکر کرن جوہر اکثر یہ کہتےسنے گئے ہیں کہ نو وارد اداکارہ پاری نیتی چوپڑا کو دیکھ کر انہیں کاجل کی جوانی یاد آجاتی ہے.
اس بات سے قطعہ نظر کہ کرن جوہر کی یہ بات کہاں تک درست ہے ،پاری نیتی کی یہ مشابہت گھر بیٹھی کاجل کی فلمی دنیا میں واپسی کو مشکل ضرور بنا سکتی ہے.
کرن جوہرکی کاجل کے ساتھ رغبت سے بالی ووڈ میں بھلا کون ہےناواقف، لیکن آخر کرن بھی تو ایک فلم میکر ہیں اور ان کا کام ہے کامیاب اداکاروں کے ذریعے کامیاب فلمیں،اور پھر ان فلموں سے بے تحاشہ پیسا.اس لیے اگر کاجل کا ستارہ اس وقت بالی ووڈکے افق پر کچھ ذیادہ جگمگا نہیں رہا تو انہیں کاسٹ کرنا رسک سے کم نہیں.اس امر کی تصدیق یوں بھی ہوتی ہے کہ کرن جوہر ان افواہوں کی تردید کرچکے ہیں کہ وہ کاجل اور شاہ رخ کی شہرہ آفاق جوڑی پر مشتمل کوئی فلم بنارہےہیں. دلچسب بات یہ ہے کہ اگر کرن جوہر نے اپنی فیورٹ ہیروئین کی مشاہبت پاری نیتی میں تلاش کر لی ہے تو پھر وہ بھلا کیوں کاجل سنئیر کو کاسٹ کریں گے.آخر وہ یوں ہی تو پاری نتی چوپڑا کو مسلسل اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کر رہے!!!!!!
No comments:
Post a Comment