Monday, 25 June 2012

شامی افواج کی جانب سے طیارہ مار گرائے جانے پر پاکستان کا ترکی سے اظہار یکجہتی


پاکستان نے شام کی افواج کی جانب سے ترک فضائیہ کا طیارہ مار گرائے جانے پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی مشترکہ تحقیقات پر زور دیا ہے.
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلااشتعال واقعے پر پاکستان ترکی کےساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے.بیان میں فریقین سے درخواست کی گئی ہے کہ ہر اس عمل پر تحمل اور براشت کا رویہ اپنایا جائے جو خطے میں عدم استحکام کا باعث بن سکتا ہے.یاد رہے کہ شامی افواج نے گزشتہ جمعہ کو ترک فضائیہ کے ایک ریسکیو طیارے کو مارگرایا تھا جس کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے.

No comments:

Post a Comment