گالے ٹیسٹ کے چوتھے روز سوئی ہوئی امیدوں کو جگا کر بالآخر یونس خان اور اسد شفیق کی مزاحمت نے دم توڑدیا .
آج میچ کے پہلے اور دوسرے سیشن کے دوران یونس خان اور اسد شفیق نے سری لنکن باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا.دونوں نے اپنی شاندار نصف سنچریاں مکمل کیں اور ایک موقع پر زبردست مزاحمت کے ذریعے سوئی ہوئی امیدیں جگا دیں.تاہم جب دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے151 رنز کی پارٹنرشپ بن چکی تو اسد شفیق ہراتھ کی گیند پرجے وردنے کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے. اسد شفیق کی 80 رنز کی فائٹنگ اننگ میں 13 چوکے شامل تھے.چائے کے وقفے کے بعد سری لنکن کپتان نے نئی بال لی تو پہلے ہی اوور میں اس نے اپنا کام دکھا دیا جب یونس خان کلاکیسرا کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے.یونس خان نے ستاسی رنز سکور کیے .اس وقت پاکستان کا سکور چھ وکٹوں پر دو سو تیس رنز ہے اور ابھی بھی میچ جیتنے کے لیے اسے دو سوتہتر رنزمزید درکار ہیں.وکٹ پر اس وقت محمد ایوب بیس اور عدنان اکمل دس رنز کے ساتھ موجود ہیں.

No comments:
Post a Comment