Sunday, 24 June 2012

مانچسٹر سٹی کا ڈی ڈی کو خریدنے پر غور


انگلش فٹال کلب مانچسٹر سٹی دو کروڑ یورو کے عوض برازیلئن سینڑبیک ڈی ڈی  کی خدمات حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق پریمئر لیگ چیمپئن کے نمائندگان جلد ڈی ڈی  کے کلب ویسکو ڈی گاما کو باقاعدہ پیش کش کرنے کے لییے برازیل جائیں گے.

رپورٹس کے مطابق برازیلئن کلب شدید مالی مشکلات کا شکار ہے جس کا مانچسٹر سٹی فائدہ اٹھا نا چاہتا ہے.اطلاعات ہیں کہ ویسکو ڈی گاما کو رواں سیزن میں کھلاڑی کو ادایئگی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور ایک اندازے کے مطابق کلب کو 185 ملین ڈالر کے خسارے کا سامنا ہے.

No comments:

Post a Comment