صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم کے انتخاب کے حوالے سے مشاورت کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج رات طلب کرلیا ہے.
سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہےکہ اس وقت مخدوم شہاب الدین وزارت عظمی کے مظبوط امیدوار ہیں.
خورشید شاہ نے کہا کہ ایوان صدر میں آج رات اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں وزارت عظمی کے لیے حتمی نام کا فیصلہ کرلیا جائےگا.یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بدلتے ہوئے واقعات کے تناظر میں پیپلز پارٹی کی جانب سے آخری لمحات میں قمرزمان کائرہ کے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرائے گئے ہیں.
No comments:
Post a Comment