نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے الان اساق کل سے دو سال کی مدت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر کی حثٰیت سے اپنی ذمہ داریا ں سنبھال لیں گے.
آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گی ہے کہ موجود صدر شراد پواد کی مدت کل پوری ہو رہی ہے جس کےبعد الان اساق اگلے دو سال تک کے لیے صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے.بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کے 28 جون کو ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی کے دستور میں ترمیم کرکے چئیرمین کا عہدہ تخلیق کرنے کی منظوری دی جائے گی جس کے بعد صدر کا عہدہ محض سفارتی نوعیت کا ہو جائےگا.
No comments:
Post a Comment