فوربز میگزین نے دنیا کے سو امیر ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں حیران کن طورپر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سٹار فٹبالر رونی ،ٹینس سٹار نووک ڈجوکووک اور اپنے ہی ٹیم میٹ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے.
میگزین کی فہرست میں دھونی کا نمبر اکتیسواں ہے جبکہ ڈجوکووک 62ویں،بولٹ 63ویں اور ٹنڈولکر 78 ویں امیرترین کھلاڑی ہیں.دولت مند ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں فٹبالر فرنینڈو اور رونی کا نمبر بھی دھونی کے بعد آتاہے. فہرست میں بتایا گیا ہے کہ دھونی کے پاس ساڑھے چھبیس ملین ڈالر ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ٹنڈولکر 18.6 ملین ڈالر کے مالک ہیں.میگزین کے مطابق دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں باکسنگ چیمپئین فلوئڈ میویدر پہلے ،فلپائین کے پیکیوا دوسرے جبکہ گالف لیجنڈ ٹائگر ووڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں.
No comments:
Post a Comment