نیب نے رینٹل پاور پلانٹس کیس کی فائل بند کرنے کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم سمیت کسی کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے.
نیب ترجمان ظفر اقبال خان کے مطابق صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ تحقیقاتی ٹیم کرئے گی کہ آیا وزیر اعظم کو طلب کیا جائے یا سوالات ان کی طرف لکھ کر بیجھے جائیں.ظفراقبال نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف فائل بند کر دی گئی ہے.ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم راجہ پرویز اشرف کے وزیر اعظم بننے سے قبل ان سے دو مرتبہ پوچھ کچھ کر چکی ہے.

No comments:
Post a Comment