مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی کے درمیان ڈپٹی پرائم منسٹر یا سینئیر وزیر کا عہدہ تخلیق کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔
کابینہ میںشمولیت کے لیے ق لیگ نے حکمران جماعت کو آپشن دیا تھا کہ صدارتی آرڈیننس یا رولز آف بزنس میں ترمیم کے ذریعے ڈپٹی پرائم منسٹر کا عہدہ تخلیق کیا جائے.ق لیگ کی قیادت ک اصرار تھا کہ اگر ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ تخلیق نہیں کیا جاسکتا تو کم از کم سینئیر وزیر کا عہدہ لایا جائے۔ ق لیگ نے حکمران جماعت کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ ڈپٹی وزیراعظم یا سینئیر وزیر کو وزیراعظم کی طرح صوابدیدی اختیارات بھی دیئے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر دونوں اتحادی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم ہونے کےبعد ہی پرویز الہی نے کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھایا ہے.
No comments:
Post a Comment