تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن اگست کے آخر یا سبتمر کے آغاز میں ہونگے جس میں عمران خان اور جاوید ہاشمی سمیت تمام پارٹی عہدیداران شرکت کریں گے.
تحریک انصاف پنجاب کی سیکر ٹری انفارمیشن عندلیب عباس کے مطابق پارٹی کی رکنیت سازی مہم تیس جون کو اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے.عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ رکنیت سازی مہم میں 35 لاکھ افراد نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے جو ہدف کے قریب ترین ہے.انھوں نے کہا کہ ان کی جماعت انتخابات میں تاخیر برداشت نہیں کرئے گی اور اگر ایسا کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائےگا.

No comments:
Post a Comment