سابق وفاقي وزير اور پيپلز پارٹي کے رہنما خورشيد شاہ نے کہا ہے نئے وزیر اعظم کا انتخاب 22 جون کو کر لیا جائے گا.
اسلام آبادمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی شام پانچ بنے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ وزيراعظم کے انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگي کل جمع کرائيں جائيں گے.واضح رہے کہ وزارت عظمی کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے مخدوم شہاب اور چوہدری احمد مختیار کا نام لیا جارہا ہے جبکہ حتمی فیصلہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائےگا.
No comments:
Post a Comment