پرتگال فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ وہ سپین کے خلاف سیمی فائنل میں پانچویں پنالٹی کے لیے تیار تھے تاہم باری نہ آنے کی وجہ سے یہ حسرت ان کے دل میں ہی رہ گئی.
یور کپ کے سیمی فائنل میں پرتگال سے اس وقت میچ ہاتھ سے نکل گیا تھا جب جوآو موٹینہو اور برنو الواس دوسری اور تیسری پنالٹی کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام ہو گئے.ان دو مواقعوں کو کھونے کےبعد کپتان رونالڈو کے پاس کوئی چانس نہیں تھا کہ وہ اکر کاسیلاس کے گول کا جواب دیتے کیونکہ ان کی ٹیم اس سے قبل ہیں چار دو کے خسارے میں جا چکی تھی.میڈیا سے بات چیت میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ کو چ نے ان سے پوچھا تھا کہ کیا وہ پانچویں پنالٹی لگائیں گے ? جس کے جواب میں انھوں نے ایسا کرنے کی حامی بھر لی تھی.رونالڈو نے تسلیم کیا کہ پنالٹیز پر مواقع گوانے کے بعد ان کی ٹیم میچ نہیں جیت سکتی تھی تاہم ان کا کہنا تھا کہ پرتگا ل کےلیے ٹورنامنٹ کافی اچھا رہا.

No comments:
Post a Comment