مجودہ دور میں پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کی باصلاحیت اور مصروف ترین اداکاراؤں میں ہوتاہے. اگر چہ اس سال کی پہلی بلاک باسٹر فلم "اگنی پاتھ' بھی انہیں کے نام ہے تاہم اس کے باوجود پریانکا اپنے کام کی وجہ سے کم اور دیگر سکینڈلز کی وجہ سے ذیادہ خبروں میں رہتی ہیں
کبھی تو "سات خون معاف"اداکارہ کو شاہد کپور کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور کبھی ان کا نام اکشے کمار کے ساتھ لیا جاتا ہے.اور کبھی تو ان پر شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی کرکے ایک بنا بنایا گھر اجاڑنے کا الزام لگادیا جاتا ہے.
ان تمام تر خبروں کے باوجود پریانکا چوپڑا نے ہمیشہ رکھی خاموشی اور کیا صبر کا مظاہرہ.اس دوران حسینہ کے جب بھی لب کھلے تو انھوں نے کام سے متعلق ہی بات کی اورسکینڈلز پر تبصروں سے گریز کیا.لیکن اس بار جب وہ اپنی فلم "تیری میری کہانی " کی پروموشن کے لیے دہلی آئیں تو صحافیوں نے ان سے پوچھا کہ کیا ان خبروں کی وجہ سے ان کے کام کا حرج نہیں ہوتا? تو اس پر اداکارہ کا جواب تھا کہ وہ ان خبروں سے متاثر ہوتی ہیں.ان کا کہنا تھا کہ انہیں برا لگتا ہے جب لوگ انہیں غیر ضروری طور بعض معاملات سے منسلک کردیتے ہیں.انھوں نے افواہ سازوں سے گلہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے متعلق بات کرتے ہوئے لوگ بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی ایک لڑکی ہیں اور ان باتوں کا ان پر اثر ہوتا ہے.پریانکا نے شکوہ کیا کہ شاید لوگ انہیں صرف ایک اداکارہ سمجھتے ہیں جس کے متعلق وہ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں..
No comments:
Post a Comment