چیف الیکشن کمیشنر کی نامزدگی کے لیے قائم بارہ پارلیمانی کمیٹی کے ایک رکن نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی چیف الیکشن کمیشنر کی نامزدگی کے لیے قواعد میں تبدیلی لانا چاہتی ہے.
پی پی کے رکن پارلیمانی کمیٹی شیخ عارف کے مطابق حکمران جماعت مجودہ دو تہائی اکثریت کے بجائے سادہ اکثریت سے چیف الیکشن کمیشنر کے تقرر کی کوشش کر رہی ہے.شیخ عارف نے بتایا کہ چیف الیکشن کمیشنر کی تعیناتی کے معاملے پر پارلیمانی پینل ڈیڈ لاک کا شکار ہے.پی پی رکن کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی تعداد برابر ہے اور دونوں اپنے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں.شیخ عارف نے کہا کہ مساوی نمائندگی کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن کے لیے ناممکن ہے کہ وہ اپنے تین تین ناموں میں سے کسی ایک پر اٹھ ووٹ حاصل کر سکیں.
No comments:
Post a Comment