پشاور ہائي کورٹ نے اسپيشل سيکرٹري ہوم خيبرپختونخوا کي پيش کردہ لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ہے.
لاپتہ افراد کيس کي سماعت چيف جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس فصيح الملک نےکی. اسپيشل سيکرٹري ہوم عالمگير شاہ نے عدالت کو بتايا کہ مالاکنڈ ميں اب تک 895 لاپتہ افراد کوخصوصي سينٹروں ميں منتقل کيا گيا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے قائم بورڈ نے مالاکنڈ ميں خصوصي مرکز کا دورہ بھي کيا.انہوں نے عدالت کو بتايا کہ اب تک ايک ہزار افراد رہا کئے جاچکے ہيں.چيف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ ہم آج سماعت ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن اسپیشل سیکرٹری معاملے کی سنجیدہ نہیں لے رہے.بعدازاں عدالت نے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی.

No comments:
Post a Comment