Wednesday, 20 June 2012

بجٹ سمیت نااہل وزیر اعظم کے متعدد اقدامات کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر


 سابق وزیر اعظم يوسف رضا گيلاني کي نااہلي کے بعد26اپريل سے19جون تک ان کے  اقدامات کوغيرآئيني قراردينے کيلئے لاہور ہائي کورٹ ميں متفرق درخواست دائر کردي گئي ہیں.

درخواست گزاروں کے وکیل اظہر صدیقی کی طرف سے دائر درخواست میں وزیر اعظم کی نااہلی کے بعد بجٹ کی منظوری سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں. درخواست ميں موقف اختيار کياگياکہ يوسف رضا گيلاني بطوررکن قومي اسمبلي اوربطوروزيراعظم 26اپريل سے نااہل ہو گیے تھے.اس بنا پر 26 اپریل سے ملک میں حکومت کا کوئی وجود نہیں تھا.درخواست گزاروں کے مطابق عدالت نااہلی کے عرصے میں سابق وزیر اعظم گیلانی کی جانب سے کیے گئے تمام فیصلوں اور اقدامات کو کالعدم قرار دے جن میں بجٹ سمیت دیگر اہم اقدامات بھی شامل ہیں.

No comments:

Post a Comment