گالے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے چائے کے وقفے پانچ وکٹوں پر دو سو پانچ رنز بنا لیے ہیں.
آج میچ کے دوسرے سیشن کے دوران یونس خان اور اسد شفیق نے سری لنکن باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا.دونوں نے اپنی شاندار نصف سنچریاں مکمل کیں اور زبردست مزاحمت کے ذریعے سوئی ہوئی امیدیں جگا دیں.یونس اور اسد کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 151 رنز بنے .بدقسمتی سے اسد شفیق ٹی بریک سے کچھ دیر قبل 80 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کےبعد آوٹ ہوگئے،انھوں نے اپنی اننگ میں تیرہ چوکے لگایے.چائے کے وقفے پر یونس خان اکاسی اور محمد ایوب پانچ رنز بنا کر ناٹ آوٹ تھے.پاکستان کو ابھی بھی شکست سے بچنے کے لیے تین سو پانچ رنز کی ضرورت ہے

No comments:
Post a Comment