وزيراعظم راجہ پرويز اشرف نے بلوچستان کے مسئلہ کو حل کرنے کيلئے بلوچ قيادت کو مذاکرات کے ميز پر آنے کي دعوت دے دي ہے.
اپنی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنا حکومت کي ترجيح ہے.انھوں نے کہا کہ مسئلہ کے قابل قبول حل کے لیے اندرون اور بيرون ملک بلوچ قيادت کو مذاکرات کي ميز پر آنے کي دعوت دیتے ہیں.راجہ پرویز اشرف نےپي آئي اے، واپڈا، اسٹيل ملز، ريلويز جيسے اداروں کي انتظاميہ کو ہدایات دیں کہ وہ کارکردگی کو بہتر بنائیں.وزیر اعظم نے اپنے پیش رو يوسف رضا گيلاني کو خراج تحسين پيش کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے آئين کے تحفظ کي خاطر ، اصولي موقف اپنايا.قبل ازیں وزیر اعظم جب کابینہ اجلاس کی صدارت کے لیے پہنچے تو اکثر وزراء موجود نہیں تھے.

No comments:
Post a Comment