Wednesday, 20 June 2012

سلمان خان نے دوستوں کی خاطر ادکاری کے علاوہ دیگر مشاغل بھی اپنا لیے


سلمان خان کے بارے میں کہا جاتاہے کہ وہ من موجی ہیں اور بادشاہوں والی زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں.اس لیے وہ ہر وہ کام کرتے دکھائی دیتے ہیں جو ان کا دل کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اداکاری سے ہٹ کر بھی ان کے مشاغل اور دلچسبیوں کی ایک طویل فہرست ہے.

حال ہی میں اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ سلوبھائی اب اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص کی تربیت دیتے اور وائس اوور کراتے نظر آئیں گے.دبنگ خان اپنے دیرینہ دوست اجے دیوگن کی فلم  سن آف سردار میں ایک کیمیو رول کریں گے جبکہ اکشے کمار کے ساتھ بھی دوستی نبھاتے ہوئے وہ ان آنے والے فلم میں بطور نریٹر کام کریں گے.صرف یہی نہیں بلکہ سلمان خان پریٹی زینٹا کی کم بیک فلم عشق ان پیرس میں رقص کی تربیت دیں گے.ان دلچسبیوں کو دیکھ کر لگتا ہے جیسے سلوبھائی اداکاری سے اکتا ہی گئے ہیں.

No comments:

Post a Comment