ایف آئی اے نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم سابق صدر پرویزمشرف کی فوری گرفتاری کے لیے انٹر پول کو یاد دھانی کا خط لکھ دیا ہے.
وفاقی تحقیقاتی ادارے کا یہ عالمی پولیس انٹرپول کو دوسراخط ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کو جلد گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیا جائے،تاکہ انھیں بے نظیر قتل کیس میں عدالت کے روبرو پیش کیا جاسکے.سنیئر پراسیکیوٹر چوہدری ذوالفقار کے مطابق مشرف کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے انٹرپول سے اس سال مارچ میں باضابطہ درخواست کی تھی.ایف آئی اے کے مطابق سابق صدر کے وارنٹ ان کی گرفتاری تک موثر رہیں گے.یاد رہے کہ پرویز مشرف اگست دو ہزار آٹھ کے بعد سے دبئی اور لندن میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہےہیں.

No comments:
Post a Comment