امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نےا یک بار پھر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک کے خلاف خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہا ہے.
واشنگٹن میںمیڈیا سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سنگین داخلی بحرانوں کا سامنا ہے اور ناکام پاکستان دنیاکے لئے فائدہ مند نہیں ہوسکتا.ان کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات انتہائی پیچیدہ نوعیت کے ہیں تاہم امریکا ان تعلقات میں بہتری لانے کا خواہشمند ہے ۔ جنرل ڈیمپسی نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور انہیں بہتر بنانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ پاکستانی سفیر شیریں رحمن سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس دوران پاک امریکا متنازعہ امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
No comments:
Post a Comment