Wednesday, 20 June 2012

ملک ریاض کو مزید سات دن کی مہلت مل گئی

 
سپریم کورٹ نے  توہین عدالت کیس میں  ملک ریاض کو وکیل کرنے کے لیے مزید سات دن کی مہلت دے دی ہے.

ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس شاکر اللہ جان کی سرابراہی میں تین رکنی بینچ نے کی.کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ملک ریاض نے عدالت کو بتایا کہ کوئی وکیل ان کا کیس لینے کو تیار نہیں  اس لیے انہیں وکیل کرنے کے لیے دس دن کی مہلت دی جائے.جسٹس شاکراللہ جان نے ریمارکس دیے کہ پہلے ہی سات دن کی مہلت دے چکے ہیں ،مزیدایک دن دے سکتے ہیں. ملک ریاض کا کہنا تھا کہ وہ وعدہ کرتے ہیں کہ دس دن بعد وکیل کے ساتھ حاضر ہونگے.اس موقع پر  کمرہ عدالت میں موجود ایک  وکیل نے کہا کہ ملک ریاض کو سرکاری خرچ پر وکیل مہیا کیا جائے تاہم جب عدالت نے ان سے کہا کہ آپ وکالت کریں گے تو انھوں نے انکار کردیا.بعد ازاں ملک رياض کو عدالت نے 7مزيد دن کي مہلت ديتے ہوئے کیس کی سماعت  28جون تک ملتوي کردی.

No comments:

Post a Comment