Thursday, 21 June 2012

مخدوم شہاب الدین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


ايفيڈرين کوٹاکيس ميں  وزارت عظمی کے لیے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار مخدوم شہاب الدین کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے ہیں.
راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کورٹ کے جج شفقت اللہ خان نے نا قابل ضمانت وارنٹ جاري کيے.مخدوم شہاب الدین کے ساتھ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کے بھی ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئےہیں.اس سے قبل سماعت کے دوران اے  این ایف کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا تھا کہ وزیر صحت کی حثیت سے مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیر اعظم کے بیٹے علی موسی گیلانی کے ایفی ڈرین سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں.رپورٹ میں مخدوم شہاب الدین اور علی موسی گیلانی کی گرفتاری کی استدعا کی گئی تھی.

No comments:

Post a Comment