Monday, 25 June 2012

ڈی آر ایس کے بغیر سیریز پر پاکستانی کوچ پھٹ پڑے



پاکستان کرکٹ ٹیم کے کو چ ڈیو واٹمور نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں ریویو سسٹم  ڈی آر ایس کی عدم موجودگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے سمجھ سے بالاتر فیصلہ قرار دیا ہے.

گالے ٹیسٹ کے دوران ایمپائرنگ کے پست معیار سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے واٹمورنے سوال اٹھایا کہ انگلستان کے خلاف ڈی آر ایس تھا تو ہمارے ساتھ کھیلے گئے مقابلوں میں کیوں نہیں? ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھ میں آنے والی نہیں کہ ایک سیریز کے لیے ڈی آر ایس کو منتخب کیا جائے اور اگلے معرکوں میں اسے ٹھکرا دیا جائے.واضح رہے کہ گالے ٹیسٹ کے دوران ایمپائر سٹیو ڈیوس اور آئن گولٹ کی جانب سے  کم از کم بارہ فیصلے غلط کیے کیے جن کا ذیادہ تر خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا.

No comments:

Post a Comment