Monday, 25 June 2012

شاہی سید وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے روٹھ گئے




اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے کراچی میں مردان ہاوس  کا دورہ  نہ کرنے پر وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے ملنے سے انکار کردیا ہے.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید نے بتایا کہ وزیر اعظم اتحادیوں سے ملاقات کے لئے جاتے ہیں مگر ہمارے پاس نہیں آتے اس لئے ان سے ملنے سے انکار کردیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم کو مردان ہاؤس آنے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے منظور نہیں کیا اور ہمیں ملاقات کے لیے کنگری ہاؤس بلا لیا۔ شاہی سید نے کہا  کہ وزیراعظم جب دیگر اتحادیوں کے پاس جاسکتے تو ہم بھی اتحادی ہیں  اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم  ہمارے پاس نہیں آئے تو ہمیں ان کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے.

No comments:

Post a Comment