Friday, 22 June 2012

بھپرے عوام سے خوفزدہ ارکان اسمبلی کے گھروں پر اضافی پولیس نفری تعینات


لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کے ممکنہ ردعمل سے بچاؤ کے لیے رکن قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی کے گھروں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے.
جیو ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف آج بھی احتجاج متوقع ہے .وہاڑی میں انجمن تاجراں کی اپیل پر آج بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے.احتجاج کے دوران عوام کے ممکنہ ردعمل کے خطرے کے پیش نظر وہاڑی میں  رکن قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں میں پولیس کی اضافی نفری پہنچا دی گئی ہے.یاد رہے کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران کچھ روز قبل عوام نے خانیوال میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے معاون خصوصی احمد یار ہراج کے گھر پر حملہ کردیا تھا جہاں مبینہ ط ور پر گارڈ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا.اسی طرح کمالیہ میں رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ گھر مظاہرین نے حملہ کیا تو جواب میں ریاض فتیانہ کے گارڈر نے فائر کھول دیا.فائرنگ کے نتیجے میں دو مظاہرین ہلاک ہو گئے تھے.
















No comments:

Post a Comment