Friday, 22 June 2012

متکبر سلمان خان نے فلم سازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا


اگر چہ بالی ووڈ دبنگ خان اپنے سابق دوست   شاہ رخ خان کے ساتھ چپقلش کے بعد آج کال اپنا تشخص بہتر کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم لگتاہے کہ ابھی بھی ان میں غرور اور تکبر کے کچھ جراثیم باقی ہیں.

اس بات کا اندازہ بالی ووڈ سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات سے ہوتا ہے.میڈیا رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز کی  "ایک تھا ٹائگر" کے سیٹ پر سلمان خان اس وقت ایک ڈکٹیٹر کے روپ میں نظر آئے ،جب انھوں نے حکم جاری کیا کہ انہیں مرضی کے خلاف شوٹنگ کے لیے نہ بلایا جائے.رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے  "ان پروفیشنل" اور متکبرانہ رویے کی وجہ سے پروڈیوسرز کو نت نئے مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ سلمان خان نے شوٹنگ کے لیے  خود کو طلب کیے جانے سے مبراء قرار دے دیا ہے .سلو بھائی نے سپاٹ بوائز کوواضح طور پر کہا کہ جب وہ اپنی دنیا میں مگن ہوں تو انہیں شوٹنگ کے لیے نہ بلایا جائے،وہ شوٹنگ کے لیے اسی وقت آئیں گے جب وہ اس کے لیے دلی طور پر تیار ہونگے.صرف یہی نہیں بلکہ کچھ عرصہ قبل سٹار نے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے "موروکو" جانے سے انکار کردیا تھا اور نتیجتاً فلم میکر بیچارے کو "موروک" کا سیٹ ممبئی میں تیارکروانا پڑا.ویسے ان خبروں سے تو لگتا ہے کہ سلو بھائی آپ نے ماضی سے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا!!!!!
.

No comments:

Post a Comment