پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی جانب سے اچانک ون ڈے کرکٹ کو خیر آباد کہنے کے بیان پرکرکٹ حلقوں نے شدیدحیرت کا اظہار کیا ہے.
شاہد آفریدی نے سری لنکا سے واپسی پر میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ وہ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کا سوچ رہے ہیں جس کےبعد وہ اپنی پوری توجہ ٹی ٹوئنٹی پر مرکوز کریں گے.آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ سری لنکا میں اپنی پرفارمنس سے کافی مایوس ہوئے ہیں.دوسری جانب کرکٹ حلقوں میں شاہد آفریدی کے اس بیان پرطرح طرح کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں.کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ اکتیس سالہ قومی سٹار گزشتہ سال کپتانی سے ہٹائے جانے کےبعد اب دوبارہ گرین شرٹس کی قیادت کی امید لگائے بیٹھے تھے،تاہم بورڈ نے ان کی جگہ محمد حفیظ کو کپتانی کی ذمہ داری سونپی ،جس پر شاہد آفریدی کو مایوسی ہوئی.بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ بوم بوم آفریدی ٹیم کے موجود سیٹ اپ سے بھی مطمئین نہیں ہیں.کچھ اور حلقوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ غالباً شاہد آفریدی نے بھانپ لیا ہے کہ ٹیم کے موجودہ کوچ ڈیو واٹمور نئے کھلاڑیوں پر ذیادہ توجہ دے رہے ہیں ،اور آہستہ آہستہ پرانے کھلاڑیوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں.وجہ کچھ بھی ہو کرکٹ سے تعلق رکھنے والے حلقے اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ آخر قومی ٹیم کے کیمپ میں ایسا کیا ہو رہا ہے جس نے شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کے بعد اب ون ڈے کرکٹ کو بھی خیر آباد کہنے پر مجبور کردیا???
No comments:
Post a Comment