Friday, 22 June 2012

ن لیگ کی راہنماء ماروی میمن کہتی ہیں تحریک انصاف سندھ کا صدر ایک وڈیرہ ہے


مسلم لیگ ن کی راہنماء ماروی میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وڈیروں کو ٹکٹ نہیں دے گی جبکہ پی ٹی آئی سندھ کا صدر ایک وڈیرہ ہے.

سوشل ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پر ماروی میمن نے پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ وہ وڈیروں کے خلاف ہے تو دوسری طرف سندھ میں اس کا پارٹی صدر ایک وڈیرہ ہے.ماروی میمن نے کہا کہ یہ بات پی ٹی آئی کے دوہرے موقف اور پالیسیوں میں تضاد کو ظاہر کرتی ہے یا شاید اسی کو ڈپلومیسی کہتے ہیں.یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی وڈیروں کو الیکشن میں ٹکٹ نہیں دے گی.

No comments:

Post a Comment