Wednesday, 20 June 2012

سینٹ کی مجلس قائمہ کا امریکا سے معافی مانگنے کا مطالبہ



سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ ،کشمیر اور گلگت بلتستان امور نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ سلالہ واقعے پر پاکستان سے معافی مانگے.

قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سنیٹر حاجی عدیل کی زیر صدارت ہوا.اجلاس میں امریکا سے کہا گیا کہ صرف پاکستان سے یکطرفہ مطالبات کے ذریعے واشگٹن خطے میں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرسکتا.چئیرمین کمیٹی حاجی عدیل نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہیمیت دیتا ہے لیکن اس مقصد کے لیے اپنی خودمختاری کا سودا اسے منظور نہیں ہوگا.حاجی عدیل نے کہا کہ امریکا کو پاکستانی پارلیمنٹ کی منظورکردہ سفارشات کا احترام کرتے ہوئے سلالہ واقعے پر معافی مانگنی چاہے.

No comments:

Post a Comment