سپريم کورٹ نے کوہستان ويڈیو سکینڈل سے متعلق ازخودنوٹس کيس نمٹاتے ہوئے جرگے کے فیصلے سے متاثرہ تمام لڑکیوں کو زندہ قرار دے دیا ہے.
کوہستان جرگہ کيس کی سماعت ،چيف جسٹس افتخار محمد چودھري کي سربراہي ميں تين رکني بنچ نے کی.چیف جسٹس نے سول جج،ایم این بشری گوہر اور انسانی حقوق کی کارکن فرزانہ باری پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ لڑکیوں کے قتل ہونے کی اطلاع مستند نہیں نکلی.چیف جسٹسس نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اور دیگر انتظامی افسران کا کیس میںتعاون ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا.عدالت نے فرزانہ باری کو ہدایت کی اگر ان کے پاس کیس سے متعلق مزید کوئی ثبوت ہون تو عدالت میں پیش کریں،ضروت پڑی تو معاملہ پھر سے ٹیک اپ کر لیا جائے گا.
No comments:
Post a Comment