امریکی سینٹ میں پاکستان کی امداد روکنےکے حوالے سے ایک بل سادہ اکثریت سے پاس کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس میں ارکان ہاں یا ناں کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کریں گے.
بل ری پبلکن رکن رینڈ پاؤل کی طرف سے پیش کیا جارہا ہے جس میں ڈاکٹر شکیل کو سزاء دینے پر پاکستان کی امداد آئیندہ دو سال تک معطل کرنے کی سفارش کی جائے گی.رینڈ پاؤل کے مطابق انھیں ہاں یا ناں کے طریقہ کارسے ووٹنگ کا حق ہے جو کسی بل یا ترمیم کے لیے براہ راست ووٹ کہلاتا ہے.اس میں مروجہ طریقہ سے ہٹ کر ارکان صرف ہاں یا ناں کہہ کہ رائے شماری میں حصہ لیتے ہیں.بل منظور ہونے کی صورت میں اگلے دو سال تک پاکستان کو امریکی امداد سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے.واضح رہے کہ کانگریس نے اس سال پاکستان کے لیے دو ارب ڈالر کی منظوری دے رکھی ہے.
No comments:
Post a Comment