Tuesday, 26 June 2012

شرجیل میمن مسلم لیگ ن کے خلاف برس پڑے


سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن پیپلز پارٹی کے خلاف عدالتوں میں پٹیشنز دائر کرنے پر مسلم لیگ ن کے خلاف برس پڑے ہیں.

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اب پٹیشنز لیگ بن چکی ہے.ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سترہ ججز کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو جوابدہ ہے.پاکستان مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ غیر آئینی اقدامات کی حمایت کرنے والے آئین کے تحفظ کی بات کس منہ سے کر رہے ہیں.شرجیل میمن نے الزام عائد کیا کہ مسلم ن ہر دوسرے معاملے پر پیپلز پارٹی کے خلاف پٹیشنز دائر کررہی ہے.

No comments:

Post a Comment