سلمان خان کی نئی آنے والی فلم "ایک تھا ٹائیگر" نے ریلیز سے قبل ہی ماضی کی بلاک باسٹر اور سپرہٹ فلم "شعلے" کی چمک بھی ماند کر دی ہے.
پنتیس سال قبل پردہ سکرین کی زینت بننے والی فلم کا تھری ڈی ورژن بنایا گیا ہے جس کی اگست میں ریلیز کی تیاریاں بھی کر لی گئی تھیں.لیکن دوسری طرف دبنگ ایکٹر سلمان خان کی " ایک تھا ٹائیگر" بھی اسی مہینے یعنی عید کے موقع پر سینماء گھروں میں پیش کی جائےگی.ایک تھا ٹایئگر کی ریلیز کی وجہ سے جہاں باقی فلم ساز اس دوران اپنی فلموں کو پیش کرنے سے ہچکچا رہے ہیں ،وہیں "شعلے" کی ریلیز کو بھی اگست کے بجائے اب سبتمرمیں کردیا گیا ہے.شاید فلم انتظامیہ کو احساس ہو گیا ہے کہ شعلے اپنے وقت کی عظیم فلم ضرور ہوگی لیکن اس وقت تک تو بالی ووڈ میں سلمان خان کا طوطی بول رہا ہے.ویسے بھی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی اکثرفلمیں کامیاب ہی ہوتی ہیں!!!

No comments:
Post a Comment