سپینش فٹبالر سیز فیبریگس نے بارسلونا سٹار لیونل میسی سے اپنے موازنے کو جھٹلاتے ہوئے اسے غیرمناسب اور بے وقوفی قرارد یا ہے.
میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے سیز فیبریگس کا کہنا تھا کہ تاریخ کے عظیم کھلاڑی سے ان کا موازنہ کرنا مناسب نہیں اور انھوں نے کبھی ایسا نہیں سوچا ہے.فیبریگس نے کہا کہ اگر چہ وہ کھیلتے ہوئے مکمل آزادی اور اطمینان محسوس کرتے ہیں مگر میسی سے انکا موازنہ کرنا مبالغہ آرائی سے ذیادہ کچھ نہیں.انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی شخص نے ان سے پانچ کھلاڑیوں کو چکما دے کر گول سکور کرنے کی توقع نہیں کی ہوگی جو کہ میسی کا خاصا ہے.

No comments:
Post a Comment