امريکي سفير کيمرون منٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں غیر یقینی صورتحال اور بگڑتے حالات کی وجہ سے امریکی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری سے گریز کرتے ہیں.
اسلام آباد مين چيمبر آف کامرس کي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کیمرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں.امریکی سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاک امریکا تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے.انھوں نے زور دیا کہ پاکستان کو کرپشن اور قواعد کی خلاف ورزی سے متعلق اپنا تاثر ٹھیک کرنا ہوگا.
No comments:
Post a Comment