بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا اگر اس وقت ہوائیوں میں اڑ رہی ہیں تو انہیں اس کا پورا پورا حق ہے.اور کیوں نہ ہو،کہ اداکارہ کی ڈبیوفلم دبنگ حصہ بنی سو کروڑ کلب تو ان کی دوسری فلم روڈی راٹھور نے بھی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے.
لیکن یہاں ہم آپ کو سوناکشی کی کامیابیوں کے مزید قصے بتانے نہیں جارہے بلکہ احوال بتا رہے ہیں فلم روڈی راٹھور کے کچھ آف دی کیمرہ واقعات کا.آف دی کیمرہ ان واقعات سے جہاں خوبصورت اداکارہ کی نجی زندگی اور ذاتی طبیعت کے بارے میں کچھ پتہ چلتا ہے وہیں ان کے بارے میں مزید دلچسب انکشافات سامنے آتے ہیں.
اپنے ایک حالیہ انٹریو میں بالی ووڈ کی کولسٹ گرل نے انکشاف کیا کہ انھوں نے روڈی راٹھور کے سیٹ پر اکشے کمار کے ہمراہ نہایت اچھا وقت گزارا.ان کا کہنا تھا کہ شوٹنگ سے فراغت کے بعد وہ اور اکشے کمار ہنسی مزاق میں ایک دوسرے سے ہاتھا پائی تک کرتے رہے.اگر آپ کو یہ سب پڑھ کر حیرت ہو رہی ہے تو تیار ہو جائیں مزید انکشافات کے لیے.سوناکشی سہنا مزید کہتی ہیں کہ اکشے کمار ان کو ایک بوائے بڈی کے طور پر ٹریٹ کرتے تھے ،یہاں تک کہ وہ انہیں بھائی صاحب کہہ کر پکارتے تھے..ویل ہمیں داد دینا پڑے گی سوناکشی آپ کی ہمت کی کہ آپ نے وہ باتیں بھی کتنی آسانی سے بیان کردیں جنھیں بالی ووڈ کی بڑی بڑی ادکارائیں کرتے ہوئے گھبراتی ہیں!!!!!!
No comments:
Post a Comment