Tuesday, 26 June 2012

چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقہ میں ہوگی،سیالکوٹ سٹالینز بھی شامل


 ٹی ٹوئنٹی  چیمپئنز لیگ اس سال اکتوبر میں جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی.

لیگ کی گورننگ  کونسل نے گزشتہ مہینے اپنے اجلاس میں فارمیٹ اور وینو سے متعلق غورکیا تھا تاہم اجلاس کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا تھا.تاہم اب جنوبی افریقہ حتمی طور پر چیمپئن لیگ کا میزبان قرار پاگیا ہے جہاں کیپ ٹاؤن ،جوہانسبرگ،سینچورئین اور ڈربن کے میدانوں میں میچز کھیلے جائیں گے.اس سال پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی چیمپئن سیالکوٹ سٹالین بھی لیگ کا حصہ ہوگی.باقی ٹیموں میں آئی پی ایل سے چار،نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سے دو دو ٹیمیں لیگ میں  شامل کی گئی ہیں جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیموں کا فیصلہ ابھی ہونا باقی ہے.

No comments:

Post a Comment